اہم وزارتیں چھوڑنے کے بعد بھی ملکی امور پر کنٹرول برقرار رکھیں گے : تیونسی وزیر خارجہ


تیونس (اے پی پی) تیونس کے وزیر خارجہ رفیق بن عبدالسلام کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت 'النہضہ' اہم وزارتیں چھوڑنے کے بعد بھی ملکی امور چلانے میں اپنا کنٹرول برقرار رکھے گی۔ النہضہ ٹینک پر بیٹھ کر حکومت کرنے نہیں آئیتاہم حکمران جماعت کے سیاسی حریف اور ندائے تیونس پارٹی کے رہنما المنذر بالحاج نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ رفیق بن عبدالسلام کا بیان اس بات کا غماز ہے کہ حکومت نے عبوری مرحلے میں عوام کو تناو¿ کا شکار رکھا ہے۔تیونس کی حکمران جماعت کے رہنماو¿ں کے متضاد بیانات کے بعد پارٹی کا اندرونی خلفشار واضح ہو رہا ہے۔ قومی اہلیت کی حکومت تشکیل دینے سے متعلق النہضہ کے نائب صدر عبدالفتاح مورو نے فرانسیسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے صدر راشد الغنوشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ راشد الغنوشی جماعت کی قیادت چھوڑ دیں کیونکہ وہ ملک میں عبوری حکومت قائم کرنے کا مرحلہ اچھے طریقے سے مکمل کرانے میں ناکام رہے۔
تیونسی وزیر خارجہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...