روس اور چین میں برفانی طوفان، نظام زندگی درہم برہم، ائرپورٹ، ریلوے سٹیشن بند


ماسکو (اے پی پی) روس اور چین میں برف باری سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے جزیرے سخالین میں برف کے شدید طوفان نے لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر کئے ہیں۔ روس کے مشرق بعید میں برف کے شدید طوفان کے دوران 35 میٹرز فی سیکنڈز کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔ کئی فٹ برف جمع ہونے کی وجہ سے ایئر پورٹ سمیت ریلوے اسٹیشن اور کئی اہم شاہراہیں بھی بند کردی گئی ہیں۔ ادھر چین کے شمال مشرقی علاقے میں برف باری سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ سڑکوں سے برف ہٹانے کےلئے ایک ہزار سے زائد کارکن حصہ لے رہے ہیں۔ریلوے ٹریک پر برف سے ریلوے کا نظا م بھی درہم برہم ہے۔ ٹرک کار سے ٹکرانے سے ایک شخص زخمی ہوا۔ جاپان کے شمال مشرقی علاقے میں شدید برف فانی طوفان سے شدید سردی کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔








روس، چین/ برف باری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...