دہشت گرد پھرگھات لگائے بیٹھے تھے اور اس بار اُن کا ہدف عباس ٹاؤن میں واقع رہائشی عمارت بنی،ایک خوفناک دھماکا ہوا،جس سے پورا علاقہ لرز اُٹھا،گھروں کے دروازے،کھڑکیاں اکھڑ گئیں اورشیشے ٹوٹ گئے،پھر آگ نے کئی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،دھماکوں سے150 دکانوں،200فلیٹس کو شدید نقصان پہنچا. دھماکے سے سات سو میٹر کا علاقہ متاثر ہوا۔ دھماکے سے بجلی کا نظام معطل ہونے سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔لوگوں نے خود ہی پھنسے ہوئے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نکالا۔دھماکے کی جگہ پر چار فٹ گہرا اور دس فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا۔ عباس ٹاؤن کے زخمیوں کو عباسی شہید،ہسپتال،پٹیل ہسپتال، جناح ہسپتال اور دیگر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ہسپتالوں میں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جن میں بعض کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے
کراچی: عباس ٹاؤن دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد سینتالیس ہوگئی۔ ڈیڑھ سو زائد افراد ہسپتالوں میں زیر علاج، دھماکے کی جگہ پر ملبہ ہٹانے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
Mar 04, 2013 | 12:27