کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن میں دہشتگردی کی لرزہ خیز واردات پرہر آنکھ اشک بار اورشہرکی فضا سوگوار ہے. مجلس وحدت المسلیمین کی کال پرکراچی سمیت سندھ بھرمیں یوم سوگ منایا جارہا ہے. سندھ اسمبلی سمیت تمام سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم کو سرنگوں کردیا گیا ہے. مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس، مارکٹیں، بازاربند پڑے ہیں. ہڑتال کے موقع پرکراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے گاڑیاں نہیں چلائی جارہیں جس کی وجہ سےسڑکیں سنسان اوردفاترمیں حاضری بھی معمول سے کم ہے. گڈز ٹرانسپورٹ کراچی سے ملک بھر میں سامان کی ترسیل اور انٹر سٹی چلنے والی بسیں بھی بند کردی گئی ہیں. شہر میں تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں اور کالجز میں تعطیل جبکہ وفاقی اردو یونیورسٹی بھی بند ہے. نواب شاہ، جام شورو، حیدر آباد اور سکھر سمیت سندھ کے بیشترشہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔