وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پرپچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا.

Mar 04, 2013 | 12:43

وزیراعلیٰ سندھ نے شیعہ علماء کرام سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے سندھ حکومت کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کوہدایات کردی گئی ہیں کہ اپنی زمہ داریاں صحیح طریقے سے نبھائیں، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کے لیے دس دس لاکھ روپے جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کوپندرہ پندرہ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے، سید قائم علی شاہ نے سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یا ان کے متعلق معلومات فراہم کرنے پربھی پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں