الیکشن کمیشن پنجاب نےآئندہ عام انتخابات کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسراورریٹرننگ آفیسرتعینات کردیئے. چھ لاکھ سےزائدالیکشن عملےکوتربیت دینے کاآغازبھی ہوگیا۔

پنجاب کےمختلف علاقوں سےتعلق رکھنےوالےالیکشن کمیشن کےعملےکوتربیت دینےکےلیےعالمی اداروں کےتعاون سےلاھورکےمقامی ہوٹل میں ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ کےشرکاء سےخطاب کرتے ہوئے ممبرالیکشن کمیشن آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈریاض کیانی ،صوبائی الیکشن کمشنرایس ایم طارق قادری اوردیگرمقررین کاکہناتھاکہ جب تک الیکشن کمیشن کےعملےکوبہترتربیت نہیں دی جاتی شفاف انتخاب کاانعقادمشکل ہوگا۔ مقررین نےکہا کہ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے عملے کاغیرجانبداررہنا ضروری ہے۔ بعد ازاں وقت نیوزسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنرایس ایم طارق قادری نےکہا کہ پچیس مارچ تک انتخابات میں استعمال ہونے والامیٹریل اورتمام تیاریاں مکمل کرلی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے پیش نظرتمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسراور ریٹرننگ آفیسرتعینات کردیئےگئےہیں جنہوں نےاپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی الیکشن کمشنرکا کہنا تھا کہ جب تک جعلی ڈگری ہولڈرزکوعدالتیں سزا نہیں دیتیں الیکشن کمیشن انہیں کسی صورت نااہل قرارنہیں دے سکتا۔

ای پیپر دی نیشن