عباس ٹاؤن بم دھماکوں کے بعد رینجرزنے علی گوٹھ میں آپریشن کرتے ہوئے اکتیس افراد کوحراست میں لے لیا،،،جن کے قبضے سے مختلف قسم کے اکیس ہتھیاربرآمد کیے گئے۔ گرفتارملزمان میں سے بیشترکا تعلق کالعدم تنظمیوں سے بتایا گیا ہے،،، ادھرپولیس نے بھی شہرکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا دعویٰ کیا ہے،،، پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران سوسے زائد مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا جبکہ بلدیہ ٹاؤن سے کالعدم جماعتوں کے بیس کارکان کوحراست میں لیا گیا۔