یوں تو تمباکونوشی صحت کےلیےنقصان دہ ہے ،لیکن دنیا بھرسےسگارکےشوقین افراد کےساتھ ساتھ ہالی ووڈ سٹار نے کیوبامیں ہونےوالےایونٹ کوچار چاند لگادیئے

Mar 04, 2013 | 17:48

خصوصی رپورٹر

کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں پندرہویں سالانہ سگار فیسٹیول کاآغاز گالہ ڈنرسےہوا،فیسٹیول میں نایاب سگار نیلام کےلیے بھی پیش کيےجائیں گے،جن کی قیمت ہزاروں ڈالر ہوتی ہے، تقریب میں شریک ہالی ووڈ سٹار ڈنے گلور کہنا کہ کیوبا کےدورے سےواپسی پران سے ہمیشہ دو ہی چیزوں سگار اور ہونا کلب کےبارے میں پوچھا جاتاہے،دنیا میں گرتی ہوئی معیشت کے باوجود کیوبن سگارز کی فروخت میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے،دوہزار بارہ میں کیوبن سگارز کی فروخت چارسو سولہ ملین تک جا پہنچی،تاہم سگارزکی سب سے بڑی مارکیٹ امریکہ ہے جہاں کیوبن سگارز کی فروخت ممنوع ہے،ہوانا سگار فسٹیول پانچ دن جاری رہے گا

مزیدخبریں