گورنرہاوس لاہورمیں لاہورہائی کورٹ بارکے نومنتخب صدرعابد ساقی کی قیادت میں وفد نے صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ایک جموری حکومت اپنے پانچ سال مکمل کررہی ہے اورہم جموریت کے حوالےسے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات بروقت اور شفاف ہونگے، عوام جس کو بھی ووٹ دیں گے، حکومت اس کے حوالے کردی جائے گی ۔صدر نے اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ بار کے لئے دو کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔ صدر آصف علی زرداری سے گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود نے بھی ملاقات کی اورقومی امورپرتبادلہ خیال کیا۔ بعدازاں صدرنے پریم نگرڈرائی پورٹ کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا ۔صدرسے پیپلزپارٹی لاہورکے سابق صدراصغرگجرنے بھی ملاقات کی۔
عام انتخابات میں عوام جس کو ووٹ دیں گے، حکومت اس کے حوالے کردی جائے گی۔ صدرآصف علی زرداری
Mar 04, 2013 | 18:40