مکرمی! موجودہ حکومت کی 6 لاکھ افراد کی شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کے سلسلہ میں مالی‘ رہائشی امداد کو ایک احسن قدم سمجھتا ہوں۔ اِس کی جتنی ہی تعریف کی جائے کم ہے۔ موجودہ حکومت امن پسند طالبان سے مذاکرات کے ساتھ ساتھ وطن دشمن عناصر کا خاتمہ بھی چاہتی ہے۔ اِس کے لئے ضروری ہے کہ شمالی وزیرستان سے امن پسند شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا جائے۔ اِس سلسلہ میں حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ لوگوں کو شمالی وزیرستان سے محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور اُن کے نان نفقہ کا خرچہ برداشت کرے۔ پاکستان کے عوام بھی یہی چاہتے ہیں کہ دہشت گردوں پر حکومتی حملوں سے عام شہری متاثر نہ ہوں۔(سعد تنویر خلجی لاہور)
نقل مکانی کرنیوالوں کو رہائش دی جائے
Mar 04, 2014