عدالتیں محفوظ نہیں، ان حالات میں مشرف خصوصی عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے: قصوری

اسلام آباد (آئی این پی) معروف قانون دان اور سابق صدر پرویز مشرف کے غداری مقدمے میں وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ عدالتیں محفوظ نہیں تو کچھ بھی محفوظ نہیں، ان حالات میں پرویز مشرف خصوصی عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، دہشت گردی کے ایسے واقعات کے پیچھے جو قوتیں ہیں انہیں بے نقاب کیا جائے۔ پیر کو دہشت گردی کے واقعہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس ملک میں عدالتیں محفوظ نہ ہوں، وہاں کچھ بھی محفوظ نہیں ہوتا۔ ایسے غیر محفوظ حالات میں سابق صدر پرویز مشرف کسی صورت خصوصی عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ احمد رضا قصوری نے کہا کہ ہم خصوصی عدالت کو بتائیں گے کہ عدالتیں محفوظ نہیں ہیں۔ ہمارا م¶کل ایسے حالات میں خطرات کا سامنا نہیں کر سکتا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...