طالبان جنگ بندی کا اپنا اعلان سبوتاژ کئے جانے پر ایکشن لیں: فضل الرحمن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کل تک حکومت کی جانب سے یقین دلایا جا رہا تھا اسلام آباد محفوظ شہر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت کہتی رہی ہے کہ ایک ایک گھر سے متعلق معلومات ہیں۔ طالبان کی جانب سے جنگ بندی اعلان کے باوجود کچہری واقعہ تشویشناک ہے۔ دہشت گردی کے واقعے نے بظاہر جنگ بندی اعلان کو بے معنی کر دیا ہے۔ حکومت کے ساتھ طالبان کو بھی ایکشن لینا چاہئے کہ ان کے اعلان کو سبوتاژ کیا گیا۔ فضل الرحمن نے کہا کہ جہاں حکومت ذمہ دار ہے وہیں طالبان کو بھی یہ دیکھنا چاہئے کہ ان کے جنگ بندی کے اعلان کو سبوتاژ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن