سرینگر (اے ایف پی) مقبوضہ کشمیر میں عدالت کے سامنے کھڑے ٹرک پر مجاہدین کے حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ تجندر سنگھ نے بتایا سرینگر سے 30 کلومیٹر دور پلوامہ کے قصبے میں واقعہ پیش آیا۔ قبل ازیں پامپور میں مسلح افراد نے خنجر سے وار کر کے ایک پولیس افسر کو زخمی کر دیا۔ پولیس افسر پرویز نے بتایا حملہ آوروں کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔ انہوں نے پولیس اہلکار کی گردن پر وار کیا اور گن چھیننے کی کوشش کی۔ بتایا جاتا ہے مجاہدین نے ٹرک پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 2 اہلکار ہلاک ہو گئے۔