پی اے سی نے این ایچ اے کی ٹیکس وصولیوں میں کمی اور اخراجات میں اضافے کی رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (آن لائن) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے این ایچ اے کی ٹیکس وصولیوں میں کمی اور اخراجات میں اضافے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ آئندہ اجلاس میں موٹروے پولیس کو بھی طلب کر لیا ہے، چیئرمین این ایچ اے نے کہا ہے صرف ٹیکنالوجی سے ہی کرپشن کو روکا جاسکتا ہے، ہم سوچ رہے ہیں موٹروے کو کیسے محفوظ بنایا جائے۔ پیر کے روز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا اجلاس میں کمیٹی کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام نے ٹول پلازہ سے جمع ہونے والی وصولیوں کے حوالے سے بریفنگ دی کمیٹی کو چیئرمین این ایچ اے نے بتایا 2000ء سے لیکر 2014ء تک ملک بھر میں ہائی ویز اور موٹرویز سے 94.9ارب روپے کا ٹول ٹیکس جمع ہوا، 2000ء میں ٹول پلازوں کی تعداد 54تھی جو اب بڑھ کر 103ہوگئی ہے۔ ہر سال اوسطاً 13ارب روپے اکٹھے کئے جارہے ہیں، ہمارا روڈ نیٹ ورک 12013کلومیٹر ہے، جس کی دیکھ بھال کیلئے ہمارا ریونیو کم ہے۔ موٹروے کے رائٹ آف وے پر بڑے پیمانے پر کرپشن ہو رہی ہے اگر رائٹ آف وے کا صحیح استعمال کیا جائے تو ٹول ٹیکس سے زیادہ آمدن جمع ہو سکتی ہے چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کیا حالیہ دنوں میں موٹروے کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے؟ تو چیئرمین این ایچ اے جواب دینے سے قاصر رہے جس پر کمیٹی کے ممبران نے کہا افسوس کی بات ہے ایک سینئر افسر کو علم ہی نہیں ٹول بڑھایا گیا ہے کہ نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...