تقسیم کار کمپنیوں کی بلنگ سے وزارت پانی و بجلی کو 5 ماہ میں 8 ارب کا نقصان

Mar 04, 2014

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت پانی و بجلی کو سال 2013ء کے 5 ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے کم یا زیادہ بلنگ کی وجہ سے 8 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا جس میں سے ایک ارب 66 کروڑ روپے کا نقصان صارفین پر ڈال دیا گیا۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کے صرف پانچ ماہ کے (جولائی تا نومبر) کے دوران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے کم یا زیادہ بلنگ کے نتیجے میں 977 میگا واٹ بجلی کا خسارہ ہوا یعنی سپیکر کی جانب سے مذکورہ پانچ ماہ کے دوران جینکوز سے خریدی گئی بجلی کی مقدار اور این ٹی ڈی سی کے ذریعے ڈسکوز کو بیچی گئی بجلی کی مقدار میں 977 میگا واٹ کا فرق آیا ہے جو کہ قواعد کے مطابق پیپکو کو اپنے کھاتے میں ڈالنا پڑا۔ واضح رہے کہ مذکورہ غائب شدہ بجلی کی مالیت 7 ارب 96 کروڑ 13 لاکھ روپے بنتی ہے جبکہ اس میں سے ایک ارب 66 کروڑ 46 لاکھ روپے حکومت نے ڈسکوز کے ذریعے صارفین پر اضافی بوجھ ڈال کر وصول کئے۔

مزیدخبریں