چکوال: نوائے وقت لاہور کے بنڈل چوری کا سلسلہ جاری، پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی، صحافی برادری کا شدید احتجاج

چکوال (نامہ نگار) روزنامہ نوائے وقت لاہور کے بنڈل چوری کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب نیوز ایجنٹ کی طرف سے دی جانیوالی درخواست پر سٹی پولیس نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی بنڈل چور کو گرفتار کیا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے روزنامہ نوائے وقت لاہور کے بنڈل چوری کئے جا رہے ہیں اور نیوز ایجنٹ چودھری شہزاد رضا نے تھانہ سٹی میں اس کی باقاعدہ درخواست بھی دے رکھی ہے۔ صحافی برادری نے واقعہ پر شدید احتجاج کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...