اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوکر ٹی وی تک محدود ہو گئی ہے۔ وفاقی پولیس نکھٹو اور ناکارہ ہو چکی، طالبان سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی میں اختلافات پیدا ہوچکے ہیں، طالبان اور فوج کوساتھ لئے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے بارے صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔
شیخ رشید