لاہور+ گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیٹرن ٹرافی گریڈ ٹو کینڈی لینڈ کو شکست دیدی شاندار جیت پرپنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ کر دیا گیا پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈواحد سرکاری ادارہ بن گیا جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ ہوا پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں میں یکم مارچ سے شروع ہونیوالے پول سی کے پہلے میچ میں کینڈی لینڈکے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے فرسٹ اننگزمیں 413 رنز بنائے بورڈ ٹیم کے بیٹس مین فرحان نذر اور تیمور خان نے بالترتیب 120 اور 122 رنز بنائے جبکہ جنید جان 47 شعیب انماری 45 اور عرفان حیدر 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے کینڈی لینڈ کے کھلاڑی پہلی اننگز میں صرف188 اور دوسری اننگز میں صرف 112 رنز ہی بنا پائے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی طرف سے کپتان نصراللہ خان اور فرحان نذر نے چھ چھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ سلمان علی اور مدثر نے بالترتیب 5 اور 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اپنا دوسرا پول میچ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے خلاف جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں آئندہ بدھ سے کھیلے گا جو کہ جمعہ کے دن تک جاری رہے گایا د رہے کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ صوبے کا پہلا اور واحد سرکاری ادارہ ہے جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ ہوا ہے اور جس میں سندھ ، بلوچستان اور اسلام آباد کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔