اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی مجلس قائمہ برائے خزانہ کا اجلاس عمر ایوب خان کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں یہ نکتہ بھی زیر غور آیا کہ جی ایس ٹی میں اضافہ اور ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر کیا گیا ۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 7 کے تحت مجلس شوریٰ کے تفویض کردہ اختیار کے تحت پارلیمنٹ کے علاوہ دوسری اتھارٹی ٹیکس لگا سکتی ہے۔ حکومت نے آرٹیکل 7 کے تحت جی ایس ٹی میں اضافہ کیا ہے۔ رواں ماہ میں مصنوعات کی قیمتوںمیں 10 فیصد اضافہ کے باوجود تیل کی قیمتوں کو نہیں بڑھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلٹ بار اور واٹر راڈز پر 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگائی گئی۔