اسلام آباد کچہری پر دہشت گرد حملے کے شہدا کی پہلی برسی، پاکستان بار کونسل نے یوم سوگ منایا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پاکستان بار کونسل کی اپیل پر اسلام آباد کچہری میں دہشت گردی کے واقعہ کے ایک سال مکمل ہونے پر لاہور کے وکلاء نے گذشتہ روز یوم سوگ منایا۔ بار رومز میں مرحومین کیلئے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔ متاثرہ خاندانوں کو مناسب معاوضے کی عدم ادائیگی پر اظہار تشویش کیا گیا۔ 3 مارچ کو اس حملے میں سیشن جج رفاقت اعوان سمیت 12 افراد شہید، 28 زخمی ہو گئے تھے۔ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل کی اپیل پر وکلاء نے سانحہ اسلام آباد کے خلاف یوم سوگ منایا اور دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے نو منتخب صدر پیر مسعود چشتی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم سینہ سپر ہے اور قوم یہ جنگ جیت کر رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...