خفیہ رائے شماری ختم کرانیوالے پارلیمنٹ کو تاریخ میں چور ثابت کرنا چاہتے ہیں: خورشید شاہ

Mar 04, 2015

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سینیٹرز کے چنائو کیلئے خفیہ رائے شماری کو ختم کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کو تاریخ میں چور، کرپٹ اور نااہل ثابت کرنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی ان کی وکٹ پر نہیں کھیلے گی، یہ لوگ پارلیمنٹ کی عزت و ناموس کو پامال کرنا ہم اسے بڑھانا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان اور عمران خان ایک دوسرے کو لادین اور بادین سمجھتے ہیں، بھارت سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، دونوں ممالک زمینی حقائق کو تسلیم کرکے کشمیر سمیت تمام مسائل کو حل کریں۔ وہ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔

مزیدخبریں