اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے رابطہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اقبال ظفر جھگڑا نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے سینٹ انتخابات میں تعاون مانگ لیا۔ سراج الحق نے جماعت اسلامی کے رہنما طارق اللہ کو پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی۔