اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کے سنیئر ترین جج جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج اصغر خان کیس میں فیصلے کے خلاف اپیلیں اور لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کے علاوہ بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس مقبول حسین باقر شامل ہیں۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے قبل ازیں سیاستدانوں کی جانب سے آئی آیس آئی سے پیسے لینے کے حوالے سے اصغرخان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تھی اور کچھ سابق فوجی افسران و سیاستدانوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دیا تھا تاہم اس فیصلے کے خلاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی ودیگر نے اپیلیں دائر کیں جس کی عدالت آج سماعت کرے گی۔
اصغر خان کیس فیصلہ کیخلاف اپیلوں کی سماعت آج ہو گی
Mar 04, 2015