واشنگٹن (بی بی سی) امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی کے سابق ڈائریکٹر اور فور سٹار جنرل ڈیوڈ پیٹریاس اور امریکہ کے محکمہ انصاف کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت ڈیوڈ پیٹریاس اس بات کا اعتراف کریں گے کہ انہوں نے اہم کلاسیفائیڈ یا خفیہ دستاویزات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی اور ان دستاویزات تک غیر ذمہ دارانہ طریقے سے اپنی محبوبہ کو رسائی دی تھی۔ ان کے اس اعتراف کے ساتھ خفیہ دستاویزات تک ان کی محبوبہ کی رسائی کے معاملے کی تحقیقات اپنے اختتام تک پہنچ جائیں گی۔
ڈیوڈ پیٹریاس اور امریکی محکمہ انصاف کے درمیان معاہدہ
Mar 04, 2015