حقانی نیٹ ورک پر پابندی کے حوالے سے غور جاری ہے: جلیل عباس جیلانی

Mar 04, 2015

واشنگٹن(رائٹرز) امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک پر پابندی کے حوالے سے تاحال غور کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ جنوری کے شروع میں حکام کی طرف سے حقانی نیٹ ورک پر پابندی کے فیصلے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی اس سلسلے میں کچھ ایشوز ہیں یہی وجہ ہے کہ باضابطہ اعلان نہیں کیا جارہا۔

مزیدخبریں