لورالائی (نوائے وقت رپورٹ) لورالائی میں ڈی پی او شاکر اللہ شیرانی کے قافلے پر حملے میں تین پولیس اہلکار جاں بحق اور ڈی پی او شاکراللہ اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈی پی او شاکر اللہ شیرانی لورالائی میں پولیس حکام کے اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ لورالائی سے تقریباً 20کلومیٹر دور سپیر ے راغا کے علاقے میں گھات لگائے مسلح افراد نے ان کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ان کا ڈرائیور اور دو محافظ جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈی پی او شاکر اللہ اور ان کا ایک محافظ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ لورالائی منتقل کر دیا گیا جہاں انکی جان بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ شاکر اللہ کو پیٹ اور ٹانگوں پر زخم آئے ہیں۔