رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماء چودھری جاوید مسعود نے کہا کہ نابینائوں اور معذوروں کو سڑکوں پر رسوا کرنا لیگی حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی عیاشیوں پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن ہارس ٹریڈنگ روکنا ناممکن نظر آرہا ہے ۔حکمران جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے کوئی مستقل لائحہ عمل نہیں بنا رہے ۔ رائے ونڈ میں افغانیوں کی تعداد میں تشویش ناک اضافہ مقامی پولیس کی ناقص کارکردگی کی علامت ہے ۔