لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید نجم الحسن نجم کو گوجرانوالہ سے قصور اور عابد حسین قریشی کو قصور سے لاہور تبدیل کیا گیا۔ دریں اثناء ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/ایڈیشنل ممبر انسپکشن ٹیم II ہائیکورٹ کو گوجرانوالہ میں خالی آسامی پر تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔