پاکستان نے یونائیٹڈ عرب امارات کو 129 رنز سےشکست دے کر ورلڈ کپ میں دوسری کامیابی اپنے نام کرلی

Mar 04, 2015 | 14:28

نیپئیر کے میکلین پارک میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس اماراتی کپتان نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا،پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو انتالیس رنز جوڑے۔بار بار چانس کے باوجود اوپنر ناصر جمشید ایک بار پھر صرف چار رنز ہی بنا سکے،احمد شہزاد اور حارث سہیل نے ٹیم کا سکور ایک سو ستر رنز تک پہنچا دیا،اس وقت حارث سہیل ستر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، احمد شہزاد بھی اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور تیرانوے سکورپر رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔صہیب مقصود نے اکتیس گیندوں پر پنتالیس رنز بنائے جس میں ان کے دو چھکے اور چار چوکے بھی شامل تھے، کپتان مصباح الحق نے بھی دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے انچاس گیندوں پر پینسٹھ رنز بنائے۔شاہد آفریدی نے دو چھکے اور ایک چوکا لگایا اور صرف آٹھ گیندوں پر اکیس رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے وہاب ریات نے ایک گیند پر ایک چھکا لگایایو اے کی جانب سے منجولا گورج نے چار جبکہ محمد نوید نے ایک وکٹ حاصل کجواب میں یونائیٹڈ عرب امارات مقررہ پچاس اووورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر  دو سو دس رنز تک محدود رہی۔۔ پہلے تین بیٹسمین صرف پچیس کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے امجد علی چودہ، بیرنگر دو اور کرشنا چندرن صفر پر آؤٹ ہوئےیو اے کی کی جانب سے شائمین انور نے سب سے زیادہ باسٹھ رنز بنائے، خرم خان تنتالیس، امجد جاوید چالیس اور پٹیل چھتیس رنز کے ساتھ نمایاں رہےپاکستان کی جانب سے سہیل خان، وہاب ریاض، شاہد آفریدی، نے دو دو جبکہ صہیب مقصود اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی میچ کے اختتام پر احمد شہزاد کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا

مزیدخبریں