دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش اورسپرسٹار ماڈلز کی کیٹ واک نےپیرس فیشن ویک کے حسن کو دو بالا کر دیا

Mar 04, 2015 | 19:00

پیرس میں آج کل فیشن کے رنگوں کی بہار ہے، نت نئے ڈیزائن کے ملبوسات فیشن کے دلدادہ کے شوق کی تسکین کررہے ہیں فیشن ویک میں نہ صرف ملبوسات بلکہ انہیں پیش کرنے کے انداز میں ایک بار پھر جدت دیکھنے میں آئیفیشن شو دیکھنے نوجوانوں کی بڑی تعداد  پہنچی،جہاں انھیں حسین لبادے اوڑھے  فیشن کے رنگ بکھیرتی اور نزاکتوں سے بھرپور کیٹ واک دیکھنے کوملی،شو میں موسم سرمااور خزاں کے دیدہ زیب رنگوں کے ملبوسات کی نمائش کی گئیخوبصورت ماڈلز رنگا رنگ اور دلفریب ملبوسات زیب تن کئے جب ریمپ پر آئیں تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے،شو میں گہرے رنگوں کے ڈریسزنمایاں رہے،حاضرین نے ڈریس ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات کو خوب پسند کیا فرانس فیشن ویک گیارہ مارچ تک جاری رہے گا

مزیدخبریں