بی جے پی حکومت وزیراعلیٰ ہماچل پردیش سے سبق سیکھے، پاکستان بھارت کرکٹ میچ رکوایا جائے: شیوسینا

ممبئی (آئی این پی) ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے بی جے پی سے کہا ہے وہ وزیراعلیٰ ہماچل پردیش سے سبق سےکھتے ہوئے بھارتی سرزمےن پر پاکستان بھارت ٹی 20 مےچ کو رکوائے اور پاکستانی فنکاروں کی آمد پر پابندی لگائی جائے کیونکہ پٹھانکوٹ حملے کے زخم اور ہمارے فوجےوں کا خون اب بھی تازہ ہے۔ بھارتی میڈےا کے مطابق شےو سےنا نے اپنے اخبار سامنا مےں اپنے ایک ادارئیے میں کہا ہے بی جے پی حکومت پاکستان بھارت ٹی 20مےچ رکوائے اور پاکستانی فنکاروں کی بھارت آمد پر پابندی لگائی جائے، شیو سینا نے دھمکی دی کہ جو بھی اقتدار میں ہیں انکے لئے اچھا ہوگا وہ پاکستان بھارت ٹی 20ورلڈ کپ مےچ کی بات نہ کریں۔ہم وربہادرا سنگھ کا انکی ریاست میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹی 20ورلڈ کپ میچ کے انعقاد کی مخالفت کرنے پر خیرمقدم کرتے ہیں۔ پٹھانکوٹ کے زخم اور ہمارے فوجیوں کا خون اب بھی تازہ ہے۔
شیوسینا

ای پیپر دی نیشن