پنجاب کی 76 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 21 مارچ کو ہونگے

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب کی 76 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 21 مارچ کو ہونگے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمشن آف پاکستان نے پنجاب میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ صدر، وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے متعلقہ حلقوں کے دوروں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ الیکشن کمشن نے کہا کہ امیدوار 7 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع نہ ہونے، امیدوار کے انتقال یا دیگر وجوہات کی بنا پر ان نشستوں پر بلدیاتی انتخابات نہیں ہو سکتے تھے۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...