جونیئر ہاکی چیمپئن شپ : خیبر پی کے، آرمی، پنجاب، بلوچستان کی ٹیمیں کامیاب

Mar 04, 2016

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری 35 ویںقومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں گذشتہ روز خیبر پی کے (ڈبلیو)، آرمی، پنجاب( ڈبلیو) اور بلوچستان نے اپنے میچ جیت لیے ہیں۔ خیبرپی کے (ڈبلیو)کی ٹیم نے پاکستان کسٹم کو چار۔ دو، آرمی کی ٹیم نے اسلام آباد کو گیارہ۔صفر، پنجاب(ڈبلیو) کی ٹیم نے پولیس کو دو۔ ایک سے اور بلوچستان کی ٹیم نے خیبرپی کے(سی) کو ایک۔ صفر سے ہرایا۔ آج پنجاب( سی) کا مقابلہ خیبرپی کے (ڈبلیو) سے، واپڈا کا بلوچستان سے اور نیشنل بنک آف پاکستان کی ٹیم کا مقابلہ پنجاب(ڈبلیو) کی ٹیم سے ہوگا۔

مزیدخبریں