ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ وارم اپ میچ‘ہماچل پردیش الیون نے زمبابوے‘آئرلینڈ نے ہانگ کانگ کو ہرادیا

دھرم شالا(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں ہما چل پردیش کی ٹیم نے زمبابوے کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔زمبابوے کی ٹیم سات وکٹوں پر112رنز بناسکی ۔ ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی الیون نے ہدف تین وکٹوں پرپورا کرلیا۔آئرلینڈ نے ہانگ کانگ کو دس وکٹوں سے ہرادیا۔ ہانگ کانگ نے سات وکٹوں پر 120رنز بنائے۔آئرلینڈنے ہدف بغیر کسی نقصان کے پوراکرلیا۔کپتان پورٹر فیلڈ نے 36گیندوں پر75رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

ای پیپر دی نیشن