لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر معدنیات شیر علی خان نے کہا ہے کہ چنیوٹ رجوعہ اور کالا باغ میں دریافت شدہ خام لوہے کے ذخائر پر بین الاقوامی شہرت یافتہ چینی کمپنی این سٹیل انٹرنیشنل ٹریڈنگ کی طرف سے 10لاکھ ٹن پیداوار کی حامل سٹیل ملز لگانے میں گہری دلچسپی کا اظہار حکومت پنجاب کی سنجیدہ کاوشوں اور پالیسیوں پر بھرپور اعتمادکا مظہر ہے۔