ملائیشیا اور ترکی کی ایئر لائن کمپنیوں کا پاکستان سے نئی پروازیں شروع کرنے کا اعلان

کراچی+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی) ملائیشیاء کی میلنڈو ائر لائن نے پاکستان میں فضائی سروس شروع کر دی۔ ملائیشیاء کی میلینڈو ائر لائن کی پہلی پرواز گزشتہ روز لاہور پہنچی پرواز کے ساتھ ملائیشین وزراء اور ائر لائن کے چیف ایگزیکٹو بھی لاہور پہنچے علاوہ ازیں ترکش ایئرلائن نے کراچی سے روزانہ ایک نئی فلائٹ شروع کر دی ہے جس سے اب ترکش ایئرلائن کراچی سے روزانہ 2 پروازیں اڑائے گی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جنرل منیجر ترکش ایئر لائن فاتح اتاجن ٹیمیل کراچی میں ایئرلائن کے سالانہ ایجنسی ایوارڈز 2015ء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ترکش ایئرلائن کا مارکیٹ شیئر برائے یورپ 17فیصد سے بڑھ کر 22 فیصد ہوگیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن