مصطفی کمال کے رحمان ملک اور دیگر لوگوں پرالزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے: شہلا رضا

Mar 04, 2016 | 14:37

ویب ڈیسک

 سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد تو سنے تھے اب نامعلوم پارٹیاں بننا شروع ہوگئیں۔سندھ اسمبلی سے اجلاس سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال نے ہوم ورک اچھا نہیں کیا تھا، ایسے بہت سے ڈرامے دیکھے ہیں، نامعلوم افراد تو سنے تھے اب نامعلوم پارٹیاں بننا شروع ہوگئیں، پاکستان کے جھنڈے کو پارٹی کا جھنڈا نہیں بنایا جاسکتا جب کہ قومی پرچم کو پارٹی جھنڈے کے طور پر استعمال کرنا جرم سمجھتے ہیں، سیکیورٹی اداروں کو اس معاملے پر کارروائی کرنی چاہیے۔شہلا رضا کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال کے سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک اوردیگر لوگوں پرالزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے، پیپلزپارٹی نے پہلے بھی سہولت کار کی مخالفت کی اور آج بھی مخالفت کرتی ہے جب کہ جن لوگوں نے سہولت کار کا کردار ادا کیا ان کو مصطفی کمال بھول گئے ہیں۔

مزیدخبریں