لاہور میں پی ایس ایل فائنل دہشت گردوں کیلئے سخت پیغام ہے : شہیاز شریف

Mar 04, 2017

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پی ایس فائنل کی میزبانی کرنے والے میدان قذافی سٹیڈیم کی تصویریں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے بہترین انتظامات عوام کی آمد کے منتظر ہیں۔ شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ پاکستانی قوم کی ایک ہی شناخت ہے اور وہ ہے حب الوطنی۔ ملک میں کسی بھی نسلی تعصب رکھنے والے شخص کو برداشت نہیں کیا جائے، عوام بھی اس حوالے سے بیانات دینے والوں پر توجہ نہ دیں۔ شہبازشریف نے قذافی سٹیڈیم کی تصویروں کے ساتھ لکھا ہے کہ بہترین انتظامات کئے جا چکے ہیں اور میدان عوام کی آمد کا منتظر ہے۔ وزےراعلیٰ نے پی اےس اےل کے فائنل کےلئے حکومت پنجاب کے انکلوژر میں دانش سکولز کے طلباءو طالبات، پیف سکالرز، بہترین ایجوکیشن ایڈمنسٹریٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کو میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔ شہبازشرےف کی خصوصی دعوت پر دانش سکولز کے25طلباءو طالبات کو فائنل میچ دیکھنے کےلئے لاہور بلایا جائے گا۔ پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے تحت تعلےمی وظائف حاصل کرنےوالے 25پیف سکالرز بھی فائنل میچ دےکھیں گے۔ 8بہترین ایجوکیشن ایڈمنسٹریٹرز کو بھی میچ دیکھنے کی دعوت دی جارہی ہے۔ 12 بہترین ہیلتھ پروفیشنلز کو بھی دعوت دی جار ہی ہے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ اتحاد اور اتفاق کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ پاکستان کی چاروں اکائیاں ایک ساتھ ترقی کریں گی تو پاکستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کرے گا۔ وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جاری پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معیاری طبی سہولتیں مریضوں کا حق ہے اور پنجاب حکومت ہیلتھ کیئر سسٹم کو عوام کی توقعات کے مطابق بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھا رہی ہے۔ شہبازشرےف نے ہےلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کےلئے اقدامات اور ہےلتھ رےفارمز پروگرام پر پےش رفت کا جائزہ لےا گےا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معےاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہےلتھ کےئر سسٹم کی بہتری اور عوام کو معےاری علاج معالجہ کی فراہمی کےلئے اپنی ذمہ دارےوں کا احساس کرتے ہوئے کام کرنا ہے ۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ ہےلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کےلئے کےے گئے فےصلوں پر عملدر آمد کو ہر صورت ےقےنی بناےا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کے بڑے پروگرام پر عمل پےرا ہے۔ پنجاب حکومت 6ارب روپے کی ادوےات خرےد رہی ہے اورادوےات کے نمونے بےرون ممالک کی معروف لےبز سے چےک کرائے جائےں گے۔ وزیر اعلیٰ سے امریکی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن جوناتھن پریٹ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا پاکستانی قوم کا عزم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے انتہائی مضبوط ہے اور فائنل میچ کا لاہور میں انعقاد بھی دہشت گردوں کیلئے ایک سخت پیغام ہے کہ قائد ؒ کے پاکستان میں انتہاپسندانہ سوچ کی کوئی جگہ نہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیاں لازوال ہیں۔
شہباز شریف

مزیدخبریں