خصوصی کمیٹی نے گلگت بلتستان کو الگ صوبہ بنانے کی تجویز دیدی

Mar 04, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) خصوصی کمیٹی نے گلگت بلتستان کو الگ صوبہ بنانے کی تجویز دیدی۔ خصوصی کمیٹی نے آزادکشمیر کو الگ صوبہ بنانے کی مخالفت کی ہے۔ خصوصی کمیٹی کے سربراہ سرتاج عزیز کمیٹی کی رپورٹ جلد وزیراعظم نوازشریف کو پیش کریں گے۔ گلگت بلتستان کا انتظامی ڈھانچہ صوبہ جیسا ہے‘ لیکن اس علاقے کو ابھی صوبے کا درجہ نہیں دیا گیا۔
خصوصی کمیٹی

مزیدخبریں