لاہور(نمائندہ سپورٹس ) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، اعصام اور فلپ کوارٹرفائنل میں سنتیاگو اور ڈیوڈ مریرو کو شکست دی۔ میکسیکو میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں اعصام الحق اور ان کے جرمن جوڑی دار فلپ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان میکسیکو کے کھلاڑی سنتیاگو گونزالیز اور ان کے اسپینش جوڑی دار ڈیوڈ مریرو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، اعصام اور فلپ کو سیمی فائنل میں برطانیہ کے جیمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونوسوریز کا چیلنج درپیش ہو گا۔
اعصام الحق قریشی میکسیکو اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
Mar 04, 2017