بھارتی فوج کی جانب سےحکام کی بدسلوکی کا بھانڈہ پھوڑنے والا بھارتی فوجی پراسرار طور پر ہلاک

Mar 04, 2017

نئی دہلی (این این آئی) ٹیلی ویژن پر حکام کی بدسلوکی اور ہراساں کرنے کا پردہ فاش کرنے والا بھارتی فوجی پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا بھارتی فوجی رائے میتھیو مہاراشٹرا کے ضلعی ناسک میں اپنے کیمپ کے قریب مردہ حالت میں پایا گیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے رائے میتھیو کی ہلاکت کو خود کشی قرار دیا جا رہا ہے، میتھیو کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو منصوبہ بندی کے تحت مارا گیا لہذا واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں۔ واضح رہے کہ بھارتی فوجی اہلکار رائے میتھیو نے 5 روز قبل اپنی بیوی سے فون پر بات کی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ اس سے بہت بڑی غلطی ہو گئی ہے، بھارتی اہلکار نے مراٹھی چینل کو ایک انٹرویو دیا تھا اور چینل نے اس کی شناخت ظاہر نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم ایسا نہ ہوا اور اس کی بیوی کے مطابق انٹرویو کے اگلے روز ہی رائے میتھیو لاپتہ ہو گیا تھا۔

بھارتی فوجی

مزیدخبریں