ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی، روسی باکسر الیگزینڈر پر غیرمعینہ مدت تک پابندی عائد

Mar 04, 2017

ماسکو (اے پی پی) روس کے ہیوی ویٹ چیمئپن الیگزینڈر پووکن پر ایک سال کے دوران دو بار ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث غیرمعینہ مدت تک پابندی عائد کر دی گئی۔ ورلڈ باکسنگ کونسل کے مطابق سال میں دوسری بار الیگزینڈر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کی وجہ سے ان پر غیرمعینہ مدت تک کیلئے انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت پر پابندی لگائی گئی ہے، اس کے علاوہ انہیں 2 لاکھ 50 ہزار ڈالرز جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔

مزیدخبریں