اسلام آباد(آن لائن) حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی جبکہ ایف آئی اے کے وکیل اظہر چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا حامد سعید کاظمی نے حاجیوں کیلئے مہنگے داموں میں بلڈنگ کرائے پر لئے۔حامد سعید کاظمی نے ریکارڈ کرپشن کی۔ وکیل ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ بلڈنگ کے کرایوں میں ایک کروڑ 83 لاکھ سعودی ریال کا فرق آیا،ایک ایک بلڈنگ کی الگ الگ فائل موجود ہے،حاجیوں کیلئے پرانے اور زیر تعمیر بلڈنگ حاصل کیا گیااحمد فیض نامی شخص جو کہ غیر قانونی طور پر شناختی بنانے اور کمیشن بٹورنے کیلئے رکھا گیا تھا۔ عدالت نے فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔واضح رہے حج کرپشن سکینڈل میں ملوث سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے 14 سالہ سزا کیخلاف اپیل دائر رکھی ہے۔