لاہور(نمائندہ سپورٹس )سپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل شرجیل خان اور خالد لطیف نے پی سی بی کے نوٹس کا جواب تیار کرلیا ہے اور فکسنگ کے الزامات کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے۔ جواب میں کہا ہے کہ ہم نے نہ ہی فکسنگ کی ہے اور نہ ملک کو بیچا، چارج شیٹ میں لگائے گئے الزامات میں سوائے ایک غلطی کے کوئی کام نہیں کیا۔ ڈسپلن کی خلاف ورزی ضرور کی ہے جس کا وہ پہلے بھی اعتراف کرچکے ہیں لیکن میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔معطل کھلاڑی آج اپنے وکلا کے ذریعے پی سی بی میں جواب جمع کرائیں گے۔