دبئی (سپورٹس رپورٹر)پشاور زلمی کے آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں اعلیٰ معیاری باصلاحیت بلے باز سامنے نہ آنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں بہترین بیٹنگ ٹیلنٹ سامنے آنا چاہیے تھا کیونکہ ہم سب ہی اس کی توقع کر رہے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ حتیٰ کہ گزشتہ سال لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں بھی زیادہ نوجوان کھلاڑیوں نے بیٹنگ سے متاثر نہیں کیا تھا۔چند نوجوان باو¿لرز کی کارکردگی سے ضرور متاثر کن ہے جن میں شاداب خان‘ اسامہ میر اور عثمان شنواری شامل ہیں۔ مجھے عثمان اور اسامہ کے خلاف کھیل کر بہت اچھا لگا اور یہ دونوں بہت باصلاحیت باو¿لرز ہیں۔انہوں نے لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین طریقے سے پروان چڑھانے پر زور دیا تاکہ قومی ٹیم کے سلیکٹرز ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کر سکیں۔
شاہدآفریدی پی ایس ایل میں بیٹنگ ٹیلنٹ سامنے نہ آنے پر مایوس
Mar 04, 2017