لاس اینجلس( آن لائن ) 89 ویں آسکر ایوارڈ کی تقریب میں میزبان کو بہترین فلم کا غلط لفافہ دینے والے جوڑے بریئن کلینن اور مارتھا روئز کو سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں ملنے پر سیکورٹی مہیا کر دی گئی۔ لفافہ تقسیم کار جوڑا اکاونیٹسی فرم پرائس واٹر ہاو¿س کا ملازم ہے اور فرم نے غلطی پر معافی بھی مانگی ہے ۔
لیکن سوشل میڈیا پر دونوں کے گھروں کے پتے جاری کرنے کے بعد انہیں ذاتی محافظ فراہم کردیئے گئے ہیں۔دوسری جانب انتظامیہ نے آئندہ آسکر ایوارڈ میں جوڑے کو کسی قسم کی ذمہ داری نہ دینے کا اعلان کیا ہے تاہم ان کی ملازمت برقرار رہے گی۔