بیرونی قرضوں کی واپسی‘ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری حجم 21 ارب 82کروڑ 26 لاکھ ڈالر رہ گیا‘ 17 کروڑ ڈالر ادائیگیاں کی گئیں

کراچی(آن لائن) بیرونی قرضوں کی واپسی سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں میں موجود زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 82 کروڑ 26 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے قرض اور سکوک بانڈز کی فروخت سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں جو اضافہ ہوا تھا، وہ اب قرضوں کی واپسی شروع ہوئی تو کم ہونا شروع ہو گیا ہے، پچھلے ہفتے مرکزی بینک نے مجموعی طور پر 17 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی ادائیگیاں کی ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 24 فروری 2017 کو ختم ہونے والے ہفتے تک پاکستان میں زر مبادلہ کے ذخائر 21 ارب 82 کروڑ 26 لاکھ ڈالر تھے۔24 فروی تک کے اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس 16 ارب 85 کروڑ 8 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 97 کروڑ 18 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن