لندن (سنٹرل مانیٹرنگ) ذہنی تنا¶ دماغ میں کیمیای اجزا کے غیر متوازن ہونے سے براہ راست منسلک ہے جس میں بنیادی عنصر سیروٹونن نامی جز کی سطح میں کمی ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں اینٹی ڈیپریسینٹ ادویات کا استعمال کئی مضر صحت اثرات کا باعث بنتا ہے مثلاً سردرد‘ بے چینی‘ بے خوابی اور متلی وغیرہ۔ برطانیہ کے سائنسی ماہرین نے ایک سلون پاس کی طرح جلد پر چپکانے والے ایسا پیوند تیار کیا ہے جو ذہنی تنا¶ میں ہر قسم کی دوا کے متبادل کے طور پر کام کرے گا۔ یہ جلدی پیوند نا صرف تمام دردکش ادویات کے استعمال اور ان کے مضر صحت اثرات سے محفوظ رکھے گا بلکہ اس کے مضر اثرات بھی ان کے مقابلے میں کئی گنا کم ہوں گے اور یہ ذہنی تنا¶ میں کمی لانے میں انتہائی معاون ثابت ہوگا۔
ڈپریشن کےخلاف جلد پر چپکانے والی انوکھی دوا کی تیاری
Mar 04, 2017