یونان میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونیوالے 30 پاکستانی ڈی پورٹ، ائر پورٹ پر گرفتار

لاہور(نامہ نگار)یونان کی حکومت نے غیر قانونی طریقے سے آنے والے 30پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا۔بتایاگیا ہے مذکورہ پاکستانی غیر قانوی طریقے سے باڈر عبور کر کے یونان میں داخل ہوئے تھے جنہیں وہاں کی سکیورٹی نے گرفتار کر لیا تھا۔ 30 پاکستانیوں کو گزشتہ روز گلف ائیر لائن کی پرواز764کے ذریعے واپس پاکستان بھجوا دیا گیا۔ ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے تمام افراد کو حراست میں لے کر مزید پوچھ گچھ کے لئے جیل منتقل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن