لاہور(وقائع نگار خصوصی) محکمہ قانون کے اعلیٰ افسر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے لاءافسران کی تنخواہوں کے اضافے میں رکاوٹ بن گئے۔زرائع کے مطابق لاءافسروں کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری پر وزیر اعلیٰ ہاﺅس پہنچنے سے پہلے ہی سیکرٹری محکمہ قانون کے اعتراض لگا دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی رضامندی سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری تیار کر کے محکمہ قانون کو بھجوائی تاکہ اسے وزیر اعلیٰ ہاﺅس بھجوایا جا سکے ۔تاہم سیکرٹری قانون پنجاب نے پہلے مرحلے پر ہی لاءافسروں کی تنخواہوں کی مخالفت کرتے ہوئے سمری پر اعتراض عائد کر دیا۔